Welcome to Maktab Honey!

مکتب شہد میں خوش آمدید

{{getItemCount()}}
404
{{item.ProductTitle}} {{item.ProductTitleU}}

Rs: {{item.DiscountedRate || item.Rate}} x {{item.Qty}}

Welcome to Maktab Honey!

مکتب شہد میں خوش آمدید

Shopping Cart

شہد کی مکھیوں کی اقسام

img 404
................................
پاکستان میں پائی جانے والی شہد کی مکھیوں کی اقسام

 پاکستان میں پائی جانے والی شہد کی مکھیوں کی جسامت کے اعتبار سے تین اقسام ہیں

بڑی مکھی
جسامت کے اعتبار سے سب سے بڑی مکھی کو ڈومنا مکھی کہتے ہیں  مگر یہ بڑی مکھی کے نام سے ہی مشہور ہے 
بڑی مکھی کا چھتہ بھی بڑا ہوتا ہے اور ایک چھتے سے 8 سے 25 کلو گرام تک شہد حاصل کیا جا سکتا ہے

یہ مکھی سال میں دو بار اپریل اور اکتوبر کے مہینوں میں شہد بناتی  ہے
اپریل میں حاصل ہونے والے شہد کو بڑی مکھی موسم بہار کا جنگلی شہد کہتے ہیں جس کی قیمت 1400 روپے فی کلو ہے 
جبکہ جو شہد اکتوبر میں اتارا جاتا ہے اسے بڑی مکھی جنگلی بیری کا شہد کہتے ہیں جس  کی قیمت 2600 روپے فی کلو ہے
آج کل یہ دونوں سٹاک میں موجود ہیں

چھوٹی مکھی
اس مکھی کو جسامت میں چھوٹا ہونے کی وجہ سے چھوٹی مکھی کہا جاتا ہے۔
اپنے جسم کی مناسبت سے یہ مکھی چھوٹا چھتہ بناتی ہے
اور اس کے ایک چھتے میں کم سے کم 300 گرام اور زیادہ سے زیادہ 2 کلو تک شہد موجود ہوتا ہے
اس مکھی سے بھی سال میں دو مرتبہ اپریل اور اکتوبر کے مہینوں میں ہی شہد حاصل کیا جا سکتا ہے

اپریل میں حاصل ہونے والے شہد  کو چھوٹی مکھی موسم بہار کا جنگلی شہد کہتے ہیں جس  کی قیمت 1800 روپے ہے
جب کہ اکتوبر میں حاصل ہونے والے شہد کو چھوٹی مکھی جنگلی بیری کا شہد کہا جاتا ہے جس کی قیمت 3600 روپے فی کلو ہے
آج کل یہ دونوں سٹاک میں موجود ہیں
درمیانی جسامت کی مکھی
درمیانی جسامت کی اس مکھی کو یورپین مکھی کہا جاتا ہے جس کےایک چھتے سے 2 سے 4 کلو گرام تک شہد حاصل ہوتا ہے
پاکستان میں اکثر لوگ اس مکھی کو بھی کم علمی کی وجہ سے چھوٹی مکھی ہی کہتے ہیں مگر حقیقت میں یہ درمیانی جسامت کی پالتو یا فارمی مکھی ہوتی ہے ۔ 
اس مکھی سے سال میں تین مرتبہ اپریل، ستمبر اور اکتوبر میں شہد حاصل کیا جاتا ہے ۔
 اپریل میں حاصل ہونے والے شہد کو موسم بہار کا شہد کہتے ہیں جسکی قیمت 1200 روپے فی کلو ہے
ستمبر میں اتارے گئے شہد کو بیری کا شہد کہتے ہیں. اور اس کی قیمت 2700 روپے فی کلو ہے
جو شہد اکتوبر میں حاصل کیا جاتا ہے اسے بیری ایکسپورٹ کوالٹی کا شہد کہتے ہیں اور اس کی قیمت 3200 روپے فی کلو ہے

میعار میں سب سے اچھا شہد کون سا ہے؟؟
الحمدللہ مکتب شہد کے سارے شہد ہی اچھے اور خالص ہوتے ہیں تاہم  موسم کے بدلاو اور پھول مختلف ہونے کی وجہ سے شہد کی غذائیت اور ذائقہ بدل جاتا ہے
مکتب شہد کی درجہ بندی کے مطابق سب سے اعلٰی شہد درمیانے سائز کی مکھی کا ہوتا ہے جبکہ چھوٹی مکھی اور  بڑی مکھی کا شہد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آتا ہے
یاد رکھیے خالص پن اور افادیت کے لحاظ سے ہمارے تمام شہد بہترین ہیں لہذا آپ کوئی بھی شہد خریدیں ان شاء اللہ وہ آپ کے میعار پر پورا اترے گا
کیونکہ خالص شہد ہی مکتب شہد کی پہچان ہے
  WhatsApp وٹس ایپ پر معلومات لیں